جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخباردہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے اہم فیصلہ

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے اہم فیصلہ

 وزیراعظم نواز شریف کے صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان ،وزیرخزانہ وزیر اسحاق ڈار،قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔شرکاءنے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمہ کے قومی عزم کا اعادہ کیا

۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔

 ملاقات میں لاہور خودکش حملے شہید ہونے والے پولیس کے ہیروز کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ لاہور میں دہشت گردی کے حملے سے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ مسلح افواج سول سکیورٹی اداروں کی مدد سے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات