اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ تریندھیرکوٹ تھانے میں مظلوم بے بس اور کمزور پر ظلم

دھیرکوٹ تھانے میں مظلوم بے بس اور کمزور پر ظلم

باغ(رپورٹر جی کے نیوز)دھیرکوٹ تھانے میں مظلوم بے بس اور کمزور پر ظلم کا بازارگرم دھیر کوٹ تھانے میں بغیر ایف آئی کے زعفران ولد اسم داد گاوں بھاکسر پر دو دن مسلسل تشدد کیا جاتا رہا، تھانے کے اہلکار بااثر افراد کے سامنے بے بس،راجہ ضیارف نامی شخص نے اپنی اانتقامی کارروائی کرتے ہوئے خود اپنی گاڑی کا شیشہ توڑ کر زعفران جنجوعہ ولد اسم داد جنجوعہ کے نام لگا کر اسے بلا وجہ پولیس سے تشدد کروایا ،دھیر کوٹ تھانے کے اہلکاروں نے 2012کے کسی گم نام چوری کا کیس زعفران کے نام لگا کر اسے تفتیش کے لئے تھانے بولایا اور پھر بند کر دیا دو دن تک وہ مسلسل اس پر تشدد کرتے رہے اور اس کو اس بات پر امادہ کرنے پر مجبور کیا کے تم کہو کے گاڑی کا شیشہ میں نے توڑا ہے،ضیارف نامی شخص نے اس غریب کمزور پر چوری ڈکیت کا الزام لگا کر اسے مجرم قرار دیا ،جس پر تھانے کے ایس ایچ او نے ایک سو افراد سے بیانات قلم بند کروائے مگر اس سے کوئی ثبوت نہ ملا اس کے باوجود بھی تھانہ دھیر کوٹ میں پولیس اہلکار وں نے زعفران پر مسلسل تشدد کر تی رہے،زعفران اور اس کے خاندان کا کہنا تھا کہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ضارف کے بھائی نے درجنوں لوگوں کو قتل کیا ہے اس کے اگے یہ کوئی مسئلہ نہیں ،زعفران کے خاندان کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظ دیا جائے یا پھر ہمیں یہاں سے نکال دیا جائے ہمارے ساتھ بد ترین درجہ کا انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ،ہمیں معاشرے میں جینے کا کوئی حق نہیں ،ہمارا قصور بتایا جائے، اور انہوں نے کہا کے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم انصاف کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کے ہمارے راستے روکے جا رہے ہیں ہمیں اور ہمارے بچوں کا مارا جا رہا ہے ،ہمیں کسی قسم کا کوئی حق نہیں دیا جا رہا ،انسانی حقوق کی تنظیمیں انصاف دینے والی عدالتیں اس بات کا نوٹس لیں اور ہمیں با عزت زندگی گزارنے دی جائے ۔انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف جسٹس باغ ،اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بااثر لوگوں سے ہماری جان چھوڑائی جائے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات