جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ تریندھیرکوٹ تھانہ ایس۔ایچ۔او سردار طارق خان اور اے۔ایس۔آئی شاہد اقبال کی کاروائی...

دھیرکوٹ تھانہ ایس۔ایچ۔او سردار طارق خان اور اے۔ایس۔آئی شاہد اقبال کی کاروائی 1150 گرام چرس برآمدملزم گرفتار

(دھیرکوٹ جی۔کے۔نیوز انیس عباسی سے ) تفصیلات کے مطابق دھیرکوٹ تھانہ پولیس کے ایس۔ایچ۔او طارق خان اور اے۔ایس ۔آئی شاہد اقبال اور تفتیشی حبیب احمد اور دیگر پولیس ٹیم نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے چار ملزم جن میں سے دوملزم رسول خان اور نور محمد کا تعلق پشاور اور دوسرے دو ملزم خالد اور فیصل کا تعلق مری سے ہے۔ملزم چرس لے کر باغ جا رہے تھے اور تھانہ پولیس دھیر کوٹ نے تھانہ کے قریب بہترین فرائض سرانجام دیتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا اور 1150 گرام چرس برآمد کرکے ملزموں کو حوالات میں ڈال دیا ۔
جے ۔کے نیوز کو بتاتے ہوئے اے۔ایس ۔آئی کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ ملزم باغ جا رہے تھے اُن کے کہنا تھا کہ ملزموں کے خلاف FIRدرج کر لے گئی ہے اور مزید تفتیش جاری اور اُن کا کہنا تھا کہ مزید انکشافات متوقع ہیں اور باغ جس کے پاس یہ ملزم جا رہے تھے جلد اُن کا پتہ لگا کر کروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔اے۔ایس ۔آئی شاہد اقبال کا کہنا تھا کہ ملزم بڑی وارداتوں میں بھی ملوث لگتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ مزید تفصیلات سے ابتدائی تفتیش کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔
جی۔کے نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس۔ایچ او اور اے۔ایس ۔آئی کا کہنا تھا کہ اس طرح کو ملزم معاشرے کے لیے ناسور ہیں اِن کو کسی بھی طرح برائی نہیں پھیلانے دیں گے اور عوام کی خدمت اور بھلائی کے لیے ہر ممکن فرائض سرانجام دیں گے۔
تھانہ دھیرکوٹ کی بہترین کارکردگی پر عوام علاقہ نے ایس۔ایچ اور اے ۔ایس ۔آئی کو مبارک باد دی اور اسی طرح بہترین فرائض سرانجام دینے کی امید کی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات