دنیا بھر کی 250 بڑی کمپنیوں نے یوٹیوب پر اشتہار دینا بند کر دئیے ہیں۔ یوٹیوب پر انتہا پسندی پھیلانےو الی ویڈیو کے ساتھ اپنے اشتہارات دیکھ کر بڑی کمپنیوں نے یوٹیوب پر اشتہارات بند کر دئیے ہیں۔ کمپنیوں کا موقف ہے انتہاپسندی اور نفرت انگیز مواد پر مبنی ویڈیوز کے ساتھ ان کے اشتہارات سے شدت پسندوں کا مالی فائدہ ہوتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے اس حوالے سے کئی اقدمات کیے ہیں مگر پھر بھی بہت سی کمپنیوں کے اشتہار انتہا پسندانہ ویڈیوز کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
بلوم برگ نے یوٹیوب پر ہر ملک کے پورٹل میں ”یہودی ورلڈ آرڈر“ کے نام سے موجود ایک یہود مخالف ویڈیو کو دیکھا تو اس کے ساتھ جرمنی میں انشورنش کمپنی AXA SA، فرانس میں آئل کمپنی Total SA، جنوبی افریقا میں گاڑیوں کی کمپنی Range Rover، انڈیا میں کیسٹرول لیوب، ہانگ کانگ میں کاؤ اینڈ گیٹ اور سوئیڈن میں ویب سائٹ Tradera اور جوتے بنانے والی کمپنی Skopunkten کے اشتہارات نظر آ رہے تھے۔