دنیابھرمیں پاکستانی شہریوں نے وطن کیلئے لڑنے اور مرمٹنے میں پہلانمبرحاصل کرلیا،گیلپ سروے میں پاکستانیوں کی 89فیصد، ترکی 73، چین 71، روس 59جبکہ امریکی شہریوں کی 44فیصدتعدادنے اپنے وطن سے محبت کاثبوت دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حب الوطنی اور ملک کے دفاع کیلئے پاکستانی ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔وطن کی خاطرجان قربان کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔
گیلپ سروے کے مطابق دنیاکے مختلف ممالک میں اپنے ملک کے دفاع کیلئے لڑنے اور مرمٹنے اور جان کی بازی لگانے والے شہریوں میں پاکستان نے پہلانمبرحاصل کیا۔ عوامی سروے کی فہرست میں پاکستان،چین،ترکی،جاپان،برطانیہ ،روس اور امریکہ کے شہریوں نے بھی اپنے وطن سے محبت کاثبوت دیا۔لیکن ان میں پاکستانیوں نے پہلانمبرحاصل کیاہے۔سروے کے تحت 89فیصد پاکستانی شہریوں، ترکی 73، چین 71، روس 59جبکہ امریکی شہریوں کی 44فیصدتعدادنے کہاکہ اپنے ملک کی خاطر جاں دینے کیلئے ہمیشہ تیاررہتے ہیں