گزشتہ روز دبئی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی طرف آل پرٹیز کانفرنس کا انقعاد کیا گیا جسمیں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سابق مشیر حکومت سردار جاوید یعقوب جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈوکیٹ کشمیر مسلم سوسائٹی یو اے ای کے صدر راجہ محمد عاشق خان پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر راجہ عبدالجبار ، تحریک انصاف یو اے ای کے سیکرٹری اطلاعات راجہ وقار ،مسلم کانفرنس یو اے ای کے صدر چوہدری سکندر،نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما وسیم احمد ،جمون کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون کے صدر خالد کشمیری، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلف کے صدر باسط تاج راجہ، راجہ امجد ،راجہ داود شریف ، جموں کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر راجہ اسد خالد سمیت صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی مقریرین نے حکومت پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے منصوبے کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا
1.گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا آئنی حصہ ہے اس لیے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ملا کر قومی حکومت بنائ جائے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو مساوی نمائندگی حاصل ہو..
2.دوسرے آپشن طور پر گلگت بلتستان کو مسلہ کشمیر کے حتمی حل تک الگ با اختیار سیٹ اپ دیا جائے حکومت پاکستان اور چین CPEC سمیت دیگر امور پر گلگت کی نمائندہ حکومت سے معاہدہ کرے .
3.گلگت بلتستان کے تمام مقامی اخبارات پر فوری طور بندش ختم کر کے صحافتی آزادی دی جائے.
4بھارت اور پاکستان پر دباو ڈالیں کہ وہ اپنی افواج ریاست جموں و کشمیر سے نکال کر ریاست جموں کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دیں اور کشمیری قوم کو اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں
