منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ تریندارالحکومت مظفرآباد کے گنجان آباد علاقہ گوجرہ ، شوکت لائن،سنڈھ گلی ،...

دارالحکومت مظفرآباد کے گنجان آباد علاقہ گوجرہ ، شوکت لائن،سنڈھ گلی ، میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی بند

دارالحکومت مظفرآباد کے گنجان آباد علاقہ گوجرہ ، شوکت لائن،سنڈھ گلی ، میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی بند ،شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران لمبی تان کر سوگئے ،عوام میں غصہ کی لہر دوڑ گئی ،موسم گرما کے شروع ہوتے ہی دودریاؤں کے کنارے آباد شہری پانی سے محروم ہیں ، تفصیلات کے مطابق موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ ہی بدستور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ،مساجد کے وضو خانوں کو تالے لگ گئے ، شہریوں کی بڑی تعداد دریاؤں سے گدھوں پرلاد کر پانی لانے پر مجبور ،ٹینکرز مافیا نے پانی کے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے ، ایک مہینہ سے پانی کی سپلائی بند ہے ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران گزشتہ ایک ماہ سے پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرہ ، شوکت لائن ، سنڈھ گلی ،دولت کالونی میں پانی کی سپلائی فی الفور بحال کی جائے ۔دریں اثناء لوئر طارق آباد میں برساتی نالے پر حفاظتی گرل نہ ہونے کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ گیا۔ رات کے اندھیرے میں متعدد افراد گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ترقیاتی ادارہ اور میونسپل کارپوریشن کے حکام سے برساتی نالے کے ساتھ حفاظتی گرل کی تنصیب کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق لوئر طارق آباد میں جامع مسجد کے قریب ہی برساتی نالہ کے کنارے بنے ہوئے راستے کے ساتھ حفاظتی گرل نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت حادثہ کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ قبل ازیں رات کے اندھیرے میں متعدد بزرگ افراد گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔ اہلیان محلہ نے ترقیاتی ادارہ اور میونسپل کارپوریشن کے حکام سے برساتی نالہ کے ساتھ منسلک راستے میں حفاظتی گرل کی تنصیب کا مطالبہ کیا ہے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات