منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینحیات آباد دھماکہ خود کش تھا ۔ پولیس نے تصدیق کر دی

حیات آباد دھماکہ خود کش تھا ۔ پولیس نے تصدیق کر دی

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ حیات آباد کی ستارہ مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکہ خود کُش معلوم ہوتا ہے ۔ موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو اڑایا۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ پر آج پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بھی دورہ کرنا تھا ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے حیات آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ فلائنگ کوچ کے قریب ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں فلائنگ کوچ مکمل جل گئی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات