ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینحکومت صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی...

حکومت صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: وزیر اعلیٰ‌گلگت

ن وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یو این ڈی پی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے حالیہ دورہ سنکیانگ میں بھی صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے صوبائی حکومت کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے محکموں کی کارکردگی تسلی بخش ہے سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی، این ٹی ایس کے تحت اساتذہ کی بھرتیاں اور مانیٹرنگ کے موثر نظام کی وجہ سے تعلیم کے شعبے میں بہتری آئی ہے اور سکولوں میں انرولمنٹ کی شرع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ دور دراز علاقوں میں تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے تعلیم کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے غیر سرکاری اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ سیپ سکول اساتذہ کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پالیسی بنائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں روایتی نظام تعلیم کے بجائے جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم کو فروغ دیا جائے گاگلگت بلتستان کے معروضی حالات اور ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل بورڈ قائم کیا گیا ہے صوبے میں ماڈل سکولوں کے قیام کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کی گئی ہے اس سال ہر ضلع میں دو ماڈل سکول قائم کئے جائیں گے اور ہر ماڈل سکول پر3کروڑ کی لاگت آئی گی گلگت بلتستان کو مثالی صوبے بنانے کیلئے کام کررہے ہیں جزاء و سزاء کا نظام متعارف کرایا ہے جس کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طرز پر ادارے کا قیام عمل میں لانے کیلئے کام کیا جا رہاہے جس کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جاسکے گا25 کروڑ کی لاگت سے تعلیم کے شعبے میں انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیاہے جس کے تحت مالی وسائل نہ رکھنے والے طالب علموں کی مدد کی جائے گی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات