منگل, مارچ 21, 2023
الرئيسيةتازہ ترینحکومت بے حسی یا ڈی جی ہیلتھ کی نااہلی، لیڈیز ہیلتھ ورکرز...

حکومت بے حسی یا ڈی جی ہیلتھ کی نااہلی، لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو 9ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

باغ ( رپورٹر جی کے نیوز ) حکومت بے حسی یا ڈی جی ہیلتھ کی نااہلی، لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو 9ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں۔ گھروں میں فاقے ، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ بچوں کی کتابیں اور دیگر اخراجات کا حصول خواب بن گیا۔ شرقی باغ کی 4یونین کونسلز دھڑے، سوانج ، اسلام نگر اور ناڑ شیر علی خان کی سینکڑوں ہیلتھ ورکرز تنخواؤں کی عدم دستیابی اور 2012سے 2016 تک کے بقایا جات نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئیں پولیو مہم MCH پروگرام کا بائیکاٹ کر دیا۔ حکومت ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرکے 9,9ماہ کی تنخواہیں روک لیتی ہے۔ جبکہ دیگر محکمہ جات کی تنخواہیں 4دن لیٹ ہو جائیں تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ لیڈیز ہیلتھ ورکرز شدید سردی اور گرمی میں حالات کا مقابلہ کرتی ہیں۔ حکومت تیسرے درجے کا ملازم تصور کرتی ہے۔ درجنوں ساتھی لیڈر ہیلتھ ورکرز فیلڈ میں کام کے دوران کتوں اور سانپوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئیں۔ لیڈیز ہیلتھ ورکرز حالات کے رحم و کرم پر ہیں۔ لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی اکثریت واحد کفیل ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے سے دوکانداروں نے ادھار دینا بند کر دیا ہے۔ امتحانات ہوچکے ، رزلٹ بھی آچکے ، اب بچوں کیلئے داخلوں کتابوں اور دیگر اخراجات کہاں سے پورے کیئے جائیں، کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار 4یونین کونسلز کی لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا RHCریڑہ BHUچھتر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ تنخواؤں اور سابقہ بقایا جات کی ادائیگی تک کسی پروگرام کا حصہ نہیں بنیں گی۔ ہم وزیراعظم ، وزیر سماجی بہبود ، وزیر جنگلات ، ڈی جی ہیلتھ ، سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ ہمارے معاملات فوری یکسو کریں بصورت دیگر بچوں کو لیکر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات