ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینحکومت آزاد کشمیر کے گڈگورننس کا ثبوت باغ ڈی ای اُو نسواں...

حکومت آزاد کشمیر کے گڈگورننس کا ثبوت باغ ڈی ای اُو نسواں کی معطلی ہے: لیگی رہنما

باغ (رپورٹر جی کے نیوز ) حکومت آزاد کشمیر کے گڈگورننس کا ثبوت باغ ڈی ای اُو نسواں کی معطلی ہے ۔ ہم وزیر تعلیم کے اس احسن اقدام کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے متحرک رہنماء ملک نزیر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ہمیشہ آفیسران کے کالے کرتوتوں کو نظر انداز کیا جس سے محکمہ تعلیم کے اندر بگاڑ پیدا ہوتا رہا ۔انہوں نے کہا کہ آفیسر موصوفہ نے غلط تقرری کر کے حکومت اور محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔انہون نے کہا کہ آفیسرموصوٖفہ کے اس اقدام سے حکومت کے تمام طرح کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔انہوں نے حکومت اور باغ کے وزراء کرام سے مطالبہ کیا کے آزاد کشمیر کے تمام آفیسران اور محکموں کے ذمہ داران کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے اور اُن کا احتساب کیا جائے تاکہ اُن کے ماتحت سرکاری اہلکاران کے قبلے درست ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کے حکومت کے اس اقدام سے ایک اچھا تاثر بھی قائم ہوا ہے کے اب غلط کام کرنے والے کسی بھی سرکاری اہلکار کی گرفت ہو سکتی ہے ۔ باغ میں ایسے آفیسران موجود ہیں جن کی تعلیمی اسناد چیک کی جائیں تو اکثر جعلی نکلیں گئی۔ محکمہ تعلیم سے جعلی ڈگری والوں نے ریٹائر منٹ بھی لے لی ہے۔ جس طرح وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر صاحب نے کہٹرا احتساب شروع کیا ہے ۔ اس طرح انشاء اللہ آزاد کشمیر میں ایک نیا تعلیمی انقلاب آئے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات