اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینحکومت آزادکشمیر اورمحکمہ برقیات واپڈا کے سامنے بے بس

حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ برقیات واپڈا کے سامنے بے بس

حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ برقیات واپڈا کے سامنے بے بس ، جہلم ویلی اورچکار میں واپڈا نے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے زائد کردیا ، محکمہ برقیات اورضلعی اورتحصیل سول انتظامیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں ترمیم کروانے میں ناکام ،گلی محلوں میں بجلی کی بندش کا شور ، بجلی کی بندش اورٹرپنگ سے تمام کاروبارزندگی مفلوج ، بینکنگ اورمواصلاتی نظام جام ۔ پاکستان واپڈا نے کشمیریوں پر بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا بم گرادیا ، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ حکومت آزادکشمیر سے بے قابو دارالحکومت کے دیہی ایریازمیں اٹھارہ گھنٹے سے زائد بجلی کے بریک ڈاؤن اور ٹرپنگ سے نظام زندگی مفلوج ، عوام اورسول سوسائٹی سراپا احتجاج، وزیراعظم آزادکشمیر کا بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کیے جانے کااعلان واپڈا اورمحکمہ برقیات نے سوالیہ نشان بنادیا ،عوام کا حکومت کے خلاف غم وغصہ بڑھنے لگا ،ضلع کی سول انتظامیہ واپڈا سے غیر اعلانیہ اوراٹھارہ گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ پر بازپُرس کرنے میں ناکام ، محکمہ برقیات واپڈا کے سامنے بے بس ،طلباء وطالبات نے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کیے جانے پر سٹرکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا ، بجلی سے وابستہ تمام کاروبار ٹھپ ، تاجروں کو آئے روز لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑرہاہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی آبائی سب ڈویژن چکارکے پچاسی کے قریب دیہات کی عوام ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے زیرعتاب ، حکومت اور واپڈا اورمحکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کے لیے صلاح ومشورے شروع ۔ عوام اورسول سوسائٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروانے کے فوری اقدامات کریں ، واپڈا آزادکشمیر میں بیٹھکر موجودہ حکومت کے خلاف عوام کو احتجاج اورافراتفری پیداکرنے کی سازش کررہاہے ،اگر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی یہی صورتحال رہی تو ضلع جہلم ویلی اورچکارکے علاوہ دوسرے ڈسٹرکٹس میں حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید عوامی ردعمل آنے کا خدشہ ہے جس سے بُری طرح حکومتی ساکھ متاثرہونے کاخدشہ ہے ۔ حکومت اس اہم عوامی مطالبے پر فوری ایکشن لے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات