آزادکشمیر میں پنجاب طرز کی بادشاہت اور جابرانہ نظام کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، ۔ اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے والے نہتے شہریوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ جابرانہ اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس جوئنٹ کمینٹی اور کوارڈینٹر راجہ کبیر خان نے اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہاکہ عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بن کر ان کی بات سننے کی بجائے پولیس سے نہتے شہریوں پر تشدد کروانا آمرانہ فعل ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام نیپ کے نظریہ کو سمجھیں اور ریاست کو لوٹ کر دولت بنانے والوں کو نشان عبرت بنائیں ، عوام کے تمام مسائل کا حل پارٹی کے انقلابی پروگرام میں موجود ہے ۔مسلم کانفرنس پارٹی جبر ، ظلم اور استحصال کے خلاف اپنی جدوجہد رکھے گی ۔ راجہ عمران خان سعودی عرب