اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینجے کے این ایس ایف اور جے کے نیپ کا مشترکہ اعلامیہ...

جے کے این ایس ایف اور جے کے نیپ کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اختر کالونی کراچی میں جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی برانچ اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی سندھ زون زرین ایڈوکیٹ صاحب کی صدارت میں مشترکہ اجلاس کا انقعاد کیا گیا۔ جسمیں مندرجہ ذیل نکات پر بحث کے بعد متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
01= نعیم بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقع میں ملوث جملہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔ اور امن مارچ پر شیلنگ اور سٹیٹ فائر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

02= جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی برانچ اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی سندھ زون کے ارکان پر مشتمل چھے رکنی آئینی اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے مزید ذمہ داری کے طور پر یہ کمیٹی سہہ ماہی پارٹی پالیسی کی سرگرمیوں کا تعین کریگی۔

03= تتہ پانی امن مارچ میں جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے قائدین و کارکنان پر دائر کی گئی بے بنیاد ایف آئی آر کی شدید مذمت کی گئی اورنااہل اور جابر انتظامیہ کو باور کرایا کہ من گھڑت اور بے بنیاد ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

منجانب سیکٹری نشرو اشاعت جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی سندھ زون

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات