جہیز میں موٹر سائیکلوں کا مطالبہ , لڑکی والوں نے دولہا کو گنجا کردیا , دولہن کا لالچی شوہر کے ساتھ رخصتی سے انکار , دولہا اور اس کے بھائی گنجے ہوکر گلے میں جوتے کے ہار پہن کر دولہن کو لئے بغیر خالی ہاتھ گھر واپس روانہ ..
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست جھار کھنڈ کے گاوں چنڈوالا میں شادی والے دن لڑکی والوں کی جانب سے ایک موٹر سائیکل دی گئی , مگر دولہا نے دو موٹر سائیکلوں کا مطالبہ کیا , دولہن والوں نے سمجھایا کہ ایک موٹر سائیکل تو دے دی ہے مگر دولہا بضد رہا اور دولہن کے باپ سے بدتمیزی کی جس پر دولہن نے جانے سے انکار کیا اور دولہن کے بھائیوں نے دولہا اور اس کے بھائی کو گنجا کرکے گلے میں جوتے کے ہار ڈال کر تھانہ میں رپورٹ کی. پولیس نے لڑکی والوں سے معافی منگوا کر جانے دیا …..