جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینجہاد کونسل کا مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان

جہاد کونسل کا مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان

متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ مجاہدین کامیابی و ثابت قدمی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ کولگام، حاجن بانڈی پورہ اور ہندوارہ میں بھارتی فوج پر مجاہدین کے تابڑ توڑ حملوں سے بھارتی فوج کے اوسان خطاء ہوچکے ہیں۔ مجاہدین کی تیر بہدف کارروائیاں تاحصولِ مقصد جاری رہیں گی۔

ان خیالات کا اظہار حزب المجایدین سربراہ سید صلاح الدین نے ایک اجلاس کے دوران بانڈی پورہ حاجن اور کپواڑہ علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے چار مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے دونوں معرکوں میں دیوانہ وار بھارتی فوج کا مقابلہ کیا اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچا کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے۔ انہوں نے کہا ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں ہوگا جب بھارتی فوج کا آخری سپاہی اس جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر سے رسوا ہوکر نکل جائے گا اور کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہوگا۔ آخر پر تمام شہداء کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ شہداء کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات