بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا 7 اپریل کو امن کانفرنس منعقد کرنے...

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا 7 اپریل کو امن کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

کانفرنس میں تمام آزادی پسند قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان کو مدعو کیا جائے گا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی قائدین نے ار پار قوم پرست قوتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے رؤف کشمیری صابر کشمیری ایڈووکیٹ سردار سلیم ناصر سرور نے رابطے شروع کر دیے ہیں ہم تمام آزادی پسند کارکنان و رہنماؤں کی باہمی مشاورت سے نام نہاد ایل و سی پر قابض قوتوں کی جانب سے جاری بڑے پیمانے پر گولاباری اور قتل و غارت گری قید و بند عورتوں اور بچوں کا استحصال بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ار پار کشمیری قوم کو یکجا و متحد کر کے یکمشت دیوار برلن کی طرح نام نہاد ایل و سی کو تہس نہس کرنے کے لیے باہمی تعاون اور مشاورت سے بھرپور کال دی جائے گی ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیف آرگنائزر سردار سلیم نے ایک پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی اتحاد و یکجہتی کے قائل تھے اور آج بھی ریاستی تشخص اور وحدت الوجود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اتحاد و اتفاق کے لیے بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کو سیاسی بالغ نظری اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف غیر ملکی فورسز کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی امن و سلامتی کے علمبرداروں آزادی پسند اقوام کے رہنما تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچائیں سردار سلیم چیف آرگنائزر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا کہ یاد رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے 22 مارچ کو ایل او سی کی جانب امن مارچ کا اعلان کیا تھا جسے نعیم بٹ کی شہادت کی خبر سن کر موخر کردیا گیا تھا اب ایک بار پھر تمام آزادی پسند کارکنان و رہنماؤں کی عین امنگوں کے مطابق اور پر زور مطالبہ پر امن کانفرنس کے انعقاد کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ قوم پرست قوتوں کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے ایل او سی کی جانب دیوار برلن کی طرح بھرپور کال دی جائے جس میں تمام آزادی پسند محب وطن قوم پرست قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا انشاءاللہ فتح حق و سچ کی ہو گی سردار سلیم نے کہا کہ ہم نام نہاد ایل و سی پر دو طرفہ بھاری ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں کی جانب کشمیریوںکی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتے اپنے مظلوم بھائی بہنوں کی آواز آزادی پسند اقوام عالم تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے سردار سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں کشمیری قوم کی نسل کشی میں مصروف ہے اور جبکہ اقوام متحدہ اور دوسرے آزادی پسند ممالک کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی قتل و غارت گری پر خاموشی باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت و یکجہتی پر شب خون مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ہم مقبول بٹ شہید کی جلای ہوئی شمع آزادی کو کبھی بھجنے نہیں دیں گے سردار سلیم نے کہا کہ کشمیری قوم کو یکجا و متحد ہو کر اپنے عظیم قائد کے فلسفے کو مشعل راہ بنا کر تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر محاذ پر کوششیں جاری رکھنی چاہیے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات