الریاض سعودی عرب (راجہ ابرار احمد خان )
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملز یونٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عتیقہ یونٹ کا اجلاس زیر صدارت صدر جے کے ایل ایف ملز یونٹ نثار حسین شاہ ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک شہزاد احمد نے کی اس کے بعد باقاعدہ آغاز ہوا اجلاس سے سابق ترجمان سعودی عرب انتظار نقوی سابق نائب صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب محمود بٹ جنرل سیکرٹری ملز یونٹ فیصل آکاش ظہر عباس کاظمی کے علاؤ دیگر ساتھیوں نے شرکت کی اجلاس میں شہید قائد مقبول بٹ شہید کی برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا کہ 16 فروری بروز جمعہ المبارک کو برسی کی تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جس کے مہمان خصوصی سابق صدر گلف زون حنیف راجہ ہوں گے جب کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دمام کے سنیر رہنما صغیر طاہر ، راجہ صابر،راجہ گل نواز اور دیگر ساتھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ مقبول بٹ شہید اور شہداء کشمیر کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے انشاء اللہ وطن عزیز کو آزاد خودمختار بنائیں گے تحریک آزادی کشمیر اس وقت انتہائی نازک موڑ پر ھے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہ بناے انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری قوم 70سالوں سے آزادی کے حصول کی جدو جہد میں اپنے لاکھوں بیٹے قربان کر چکی ھے جس قوم کے ہزاروں بیٹے بھارتی فورسز کے ہاتھوں زخموں سے چور چور ہو کر اپاہج بن چکے ہیں جس قوم کی ہزاروں ماں بیٹیاں درندگی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں اتنی زیادہ قربانیاں دینے کے باوجود کشمیری قوم نے نہ تو ہار مانی ھے اور نہ ہی بھارت کے سامنے سر جھکانا گوارہ کیا ھم کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں