مقبول بٹ شہید کی برسی کے حوالے سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ الدمام سعودی عرب کے زیر انتظام ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں قائد تحریک ریاست جموں وکشمیر اور ریاست جموں و کشمیرکے ہیرو مقبول بٹ شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور امان اللہ خان مرحوم جنھوں نے اپنی پوری زندگی آزادی کشمیر کے لیے وقف رکھی ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
الدمام یونٹ کے صدر راجہ ضیارف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبول بٹ شہید نے آزادی کی خاطر اپنی جان تک دے دی ان کی اس قربانی کا حق ایسے ہی ادا ہو سکتا ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل کی طرف چلتے رئیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ریاست جموں و کشمیر آزاد ہوگی۔
لبریشن فرنٹ سعودی عرب اور گلف زون کے عہدیداران نے ریاست جموں و کشمیر کے ہیرو اور عظیمُ شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہمُ سب شہید مقبول بٹ کے منشور کے مطابق آزادی کی راہ پر گامزن رہیں گے ۔ان میں گلف زون کے نائب صدر طاہر بٹ ۔راجہ گل نواز ۔راجہ صابر ۔صیغیر طاہر ۔منیب چوہدری ۔امین چوہدری۔بنارس شاہین۔وسیمُ درانی ،راجہ اسرار ۔راجہ ایاز ،راجہ فیاض ،راجہ اسرار استفیر،رئیس مغل سردار منصف و دیگر شامل تھے۔ اس تقریب میں راجہ حنیف سابق صدر گلف زون خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔
انھوں نے الدمام سعودی عرب کے گرد و نواح میں مقیم تمام محب وطن کشمیر کمیونٹی کے لوگوں اور مختلف اخبارات کے نمائندگان کو اس تقریب “مقبول بٹ شہید کی برسی” جو کہ ۲۲ فروری کو روز ہوٹل دمام بوقت رات۸ بجے منعقد ہو گی مدعو کرتے ہوئے کہا کہ اب آزادی کی منزل قریب نظر آ رہی ہے، زینجئریں ٹوٹنے کی آوازی آ رہی ہیں ہمُ سب کو ملکر مقبول بٹ شہید کے مشن کو پایہ تکمیل کو پہچانا ہو گا۔