اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینجموں کشمیر لبریشن فرنٹ جدہ کا ایک اہم اجلاس

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جدہ کا ایک اہم اجلاس

راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب سے
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جدہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی رہنما سید ایاز حسین شاہ نقوی منعقد کیا گیا جسمیں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں 15 فروری کو جدہ میں شہدائے وحدت کانفرنس اور جدہ ریجن کا کنونشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے مقررین نے لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ اور انسانی جانوں کے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ دونوں غاصب افواج اپنی فوجوں کا فلفور انخلا کرتے ہوئے کشمیری قوم کو سکھ اور چین کی زندگیاں گزارنے کا موقع فراہم کریں ۔اجلاس سے سید ایاز حسین شاہ نقوی، امتیاز احمد شیراز ، طارق شاھین ، ملک افضال ، طیب الیاس ، رقیب احد ، محمد نشاط، سردار افراز ، رضوان بابر ، سردار پرویز، سردار وسیم ، ارشد محمود چوھدری، سکندر ملک ، اعجاز قیصر اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ماہ فروری میں اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے مقبول بٹ شہید اور دیگر شہداء کا پیغام گھر گھر پھیلانے کے لیے کم بستہ ہو جائیں ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات