جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء نعیم بٹ کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ جبکہ دن دو بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی
نعیم بٹ کنٹرول لائن کی جانب مارچ کے دوران پولیس تصادم میں زخمی ہوئے تھے اور بدھ کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے