راجہ ضیا رف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ختم کرے اور اپنی فوجوں کو کشمیر سے نکالے .کشمیر میں راۓ شماری کروائی جاۓ اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوایا جاۓ .راجہ ضیا رف نے امان اللہ خان اور مقبول بٹ شہید کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوے کہا کے شہید مقبول بٹ نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور جام شہادت نوش کیا .امان اللہ خان نے اپنی پوری زندگی اس تحریک آزادی کے لیے وقف رکھی قید و بند کی تکالیف برداش کی اور آخری د م تک آزادی کے لیے آواز بلند کرتے رہے .انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کے جموں و کشمیر لبرشن فرنٹ شہید ا عظم مقبول بٹ اور امان اللہ خان کے نقش قد م اور یٰسین ملک کی رہنمائی میں چلے گی اور انشااللہ بہت جلد کشمیر کی وادیوں میں آزادی کا سورج طلو ع ہوگا .