کوٹلی (ڈوگرہ ذوالفقارملک سے)ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے پر ھجوم صحافیوں کوپریس بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ جرم کے خلاف جنگ زندگی کا مشن ہے ۔عوامی تعاون درکار ھے ۔منشیات فروشوں اور موٹر سائکل چوروں سمیت کئی اسلحہ بردار سلاخوں کے پیچھے بند کر دئیے ہیں جو رہتے ہیں ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔کوٹلی کو کرائم فری زون بنا کر چھوڑوں گا۔ٹریفک کی مسلسل روانی۔پیشہ ور بھکاریوں سے خلاصی۔کم عمر بچوں کی ڈرائونگ کے حوالے سے مظبوط و مربوط منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے ۔سیاسی دباؤ کا سامنا ہے اور نہ ہی مانتا ہوں انصاف سب کے لیے منشور ہے۔وہ اپنے دفتر میں صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابسطہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سپریڈنٹ پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کوٹلی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار رکنی موٹر سائکل چور گینگ کو گرفتار کر کے ان سے چودہ چوری شدہ موٹر سائکل برآمد کیے اور گیارہ سو ستاسٹھ بوتل شراب سمیت انتالیس کلو چرس ضبط کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے منظم گینگز گرفتار کر لیے ہیں۔مزید برآں ایک کلو ہیروین ۔نو کلاشنکوف دس عدد پستول۔تیرہ بندوقیں اور سولہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔۔انہوں نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گھروں میں چوریاں کرنے والے بارا مجرمان کو گرفتار کر چار لاکھ پچاسی ہزار روپے بھی برآمد کر لئے ہیں۔ان کہنا تھا کہ کوٹلی پولیس نے پہ درپہ کاروائیاں کرتے ہوئے انتیس اشتہاری اور انیس مفروران کوبھی قید کرلیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ڈرایونگ لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء کو بھی منظم اور سہل کردیا ہے۔انہوں نے تھانہ کوٹلی۔نکیال۔چڑہوئی۔ناڑ کی کارکردگی کوسرہاتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ قانون کی بالادستی کے لیے برق رفتار کاوشوں پر یقین رکھتے ہیں۔اور قانون شکن افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی ۔صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پر کسی بھی طرح کا سیاسی دباؤ نہ ہے اور نہ ہی وہ کسی دباؤ کو خاطر میں لاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ کاروائیوں میں پینسٹھ مقدمات درج کر کے پچاسی مجرمان گرفتار ہو چکے ہیں ۔اسی طرح ناجائز اسلحہ کے چودہ مقدمات درج کر کے چودہ مجرمان کو بھی ہتھکڑیاں لگا چکے ہیں۔چوری شدہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور مہم کے دوران ڈیڑھ کروڑ مالیت کی پندرہ گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں ان میں ایک ایکسی ویٹر بھی شامل ہے۔۔