باغ(پ ر)جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی(جے کے پی این پی)کے سیکریٹری نشرواشاعت حبیب الرحمان نے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سابق سیکریٹری جنرل جام ساقی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے جام ساقی کی جد وجہد کو خارج عقیدت پیش کیا ہے ۔حبیب الرحمان نے کہا کہ جام ساقی کو جدوجہد کی پاداش میں اس ملک کے فاشسٹ حکمرانوں کی جیل کی صعوبتیں برداشت کیں،ان کی خاندانی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ۔ان کی جد وجہد کی خامیوں اور خوبیوں پر بات کی جاسکتی ہے ۔لیکن جموں کشمیر پی این پی ان کی جانب سے کی جانے والی مزاحمتی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔