اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترین)تھب نکی روڈ کی تعمیر کے دوران لوگوں کی زرعی زمینوں...

)تھب نکی روڈ کی تعمیر کے دوران لوگوں کی زرعی زمینوں کا کٹاؤ ، عوام کے لئے وبال جان

باغ ( رپورٹر جی کے نیوز)تھب نکی روڈ پر روڈ کی تعمیر کے دوران لوگوں کی زرعی زمینوں کا کٹاؤ لوگوں کے مکانات زرعی زمینوں سمیت قبرستان کو خطرہ SDO کو درخواست دینے پر کہا گیا کہ جہاں زندہ لوگوں کی دیکھ بھال مشکل ہے آپ قبرستان کی بات کرتے ہیں عوام علاقہ نکی کیر کی عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سیفٹی دیواریں لگوائی جائیں تاکہ ہم کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمارے مکانات ، زرعی زمینیں اور قبرستان کٹائی کی وجہ سے مکمل خطرے میں ہے ۔ اور تھوڑی سی بارش ہونے پر گر سکتے ہیں اور وہ قبریں جہاں ہمارے اباؤاجداد دفن ہیں انکی قبریں گرنے نہیں دیں گئے ۔ متعلقہ حکام فی الفور نوٹس لیں اور نکی کیر میں روڈ کی تعمیر کے دوران جتنی کٹائی کی گئی ہے خطرات والے ایریاز میں جلد از جلد سیفٹی دیوار تعمیر کی جائے ۔ کیونکہ اس سے ہمارے مکانات اور زمینوں کو بھی خطرہ لاحق ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں ۔ انھوں مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کا جواب لمہ فکریہ ہے ۔ ایسی بڑی پوسٹوں پہ بیٹھے لوگ اگر عوام سے ایسا روایہ رکھیں گئے تو غریب عوام انصاف کے لئے کس کا دروازہ کھٹکٹائے گئی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات