(دھیرکوٹ آزادکشمیر جی۔کے۔نیوز انیس عباسی سے )تفصیلات کے مطابق تھانہ دھیر کوٹ ایس۔ایچ ۔او طارق محمود،اے۔ایس ۔آئی شاہداقبال اور تفتیشی حبیب احمد اور دیگر پولیس اہلکاروں نے بہترین فرائض سرانجام دیتے ہوئے ملزم دیلاور خان سے ایک بوتل شراب اور خنجر،سمیع الحق سے ایک بوتل شراب اورعدنا ن احمد سے 155 گرام ہیروئنبرآمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
ملزموں کے خلاف FIR درج کر لی گئی ۔ASI شاہد اقبال نے جی۔کے نیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو رات کے وقت گشت کے دوران مخیالے سے گرفتار کیا گیا اُن کا کہنا تھا کہ ملز م سے شراب ،ہیروئن اور خنجر کا برآمد ہونے کسی بڑے نقصان سے بچاؤ ہے ۔انھوں نے کہا کہ اُن کا عزم ہے کہ جب تک اللہ نے اُن کا ہمت دی جرم کے خلاف سیسہ پلائی ہو ئی دیوار ثابت ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ دھیرکوٹ اور اس کے گردونواح میں جرائم کے خاتمے تک جرائم کے خلاف اسی طرح کاروائیاں کریں گے ۔
ایس ۔ایچ ۔او طارق محمود اور تفتیشی نے جی۔کے۔نیوز سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ جرائم کامکمل خاتمہ ہی معاشرے میں یقینی امن کی دلیل ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اور انشااللہ یہ ذمہ داری احسن انداز میں پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔