منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینتھانہ باغ میدان جنگ بن گیا

تھانہ باغ میدان جنگ بن گیا

باغ طاہر نذیر سے
,تھانہ میدان جنگ بن گیا
پولیس نے گاڑی چوری کے الزام میں پیپلزپارٹی کے راہنما تنویر انور کو ایف آئی درج کر کے گرفتار کیا,جس پر پیپلز پارٹی کے زعماء ایس ایچ او پرویز حمید کے پاس تھانے پہنچ گے.پیپلز پارٹی کے زعماء کا موقف تھا کہ چوری کی جو گاڑی تھانے میں بند ہے وہ ہمارے کارکن تنویر کی نہیں ہے بلکے یہ گاڑی پولیس نے کئ سے کھڑی پکڑ کر لائی اور ہمارے کارکن کے خلاف ایف آئی درج کر دی,جس پر ایس ایچ او پرویز حمید کا موقف ہے کہ گاڑی اسی شخص کی ہے.پیلپز پارٹی کے زعماء کا موقف تھا کہ ہم نے بلاجواز گرفتار کیے گے کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا اور پولیس نے گالم گلوچ شروع کر دی,جس پر لڑائی ہوئی,اس دوران کوریج کے لیے جانے والے صحافی پر بھی پولیس کے ایک اہلکار نے ڈانڈا برسایا..تھانے پر پتھراؤ ہوا,شیشے ٹوٹ گے.
اس لڑائی کی اطلاع پر سابق امیدوار اسمبلی سردار ضیاءالقمر,حافظ طارق,زاہد عباسی,سردار نیاز,نوید انور,صداقت حیات,تھانہ پہنچ گے.ڈی ایس پی بھی موجود تھے اور پھر دونوں اطراف کی بات ہوئی جس پر معاملات حل کرنے پر اتفاق ہوا,پیپلز پارٹی کے زعماء نے کہا کہ ایس ایچ او گو کہ رشوت نہیں لیتا لیکن یہ انتظامی امور نہیں چلا سکتا اسے 24,گھنٹوں میں تبدیل کیا جائے,اور بے بنیاد ایف آئی آر واپس کی جائے…جس پر ڈی ایس پی نے زعماء کو یقین دلایا کہ ایس پی سے مل بیٹھ کر بات ہو گئ اس کے بعد آپ کو انفارم کعیں گے.
پیپلز پارٹی کے زعماء نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس کے اپنے کئ اہلکاروں کےپاس چوری کی گاڑیاں ہیں انکو کیوں نہیں پکڑا جاتا.

میڈیا سے پولیس نے معزرت کرلی اور اہلکار کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی گئ..

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات