آزادکشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد آج مسئلہ کشمیر پر کل جماعتی جماعتی کانفرنس اور احتجاجی ریلی کی وجہ سے پورا دن خبروں کا مرکز بنا رہا۔ ایوان وزیراعظم میں حکومتی سطح پر منعقد ہونے والی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کی متفقہ قراردادوں میں کشمیری سیاسی قائدین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی سفارتی اور غیر عسکری حمایت کا مطالبہ کیا جبکہ جہادی قیادت نے بھرپور ریلی کی جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے عسکری مدد کیلئے اپیل کی۔
چیئرمین متحدہ جہاد کونسل جموں کشمیر و امیر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے مظفرآباد میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب میں حکومت پاکستان سے آج اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی ٹھوس مدد یعنی عسکری مدد کرے تا کہ جموں کشمیر کو بھارت سے آزاد کرایا جا سکے۔
سید صلاح الدین نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان، مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کیخلاف برسرپیکار مجاہدین کو ٹھوس مدد فراہم کرے، ہم پرجنگ بھارت نے مسلط کر رکھی ہے، اس جنگ کا اختتام کشمیری عوام کریں گے، عالمی برادری کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے اورہندوستان کے ظلم نے ہمیں آپنی آزادی کیلیئے بندوق اٹھانے پر مجبور کیا ہے، ہمارا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ چاہتے ہیں اگرہندوستان ہٹ دھرمی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے دیرپاحل کے لیے تاریخی حقا ئق تسلیم کرتا ہے،خودارادیت کی بنیادپرپاکستان اورکشمیری قیادت سے بامعنی مذاکرات کا آغاز کرناچاہتا ہے تو جہادی قیادت تعاون کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ،نہ اندرونی سیکیورٹی کامسئلہ اور نہ ہی دو ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعہ، جموں کشمیر ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے مستقبل اور آزادی کا مسئلہ ہے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پراقوام متحدہ کی سردمہری اور خاموشی لمحہ فکریہ ہے پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں جدت پیدا کرکے بھارت کو جواب دے۔
مظفرآباد میں شہدائے شوپیاں کو خراج عقیدت پیش کرنے، بھارت سے ریاست کی آزادی کیلئے حزب المجاہدین جموں کشمیر کے زیر اہتمام عزم شہادت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سینکڑوں افرادنے ریلی میں شرکت کی، بھارتی فوجی قبضہ کیخلاف شدید نعرے بازی، شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شہداء کو خراج عقیدت، بھارت کے خلاف جہاد کو تیز تر کرنے کے نعرے درج تھے ہزاروں افراد کی ریلی نے ساتھرہ موڑ سے برہان وانی شہید چوک تک مارچ کیا ریلی کی قیادت حزب المجاہدین کے نائب امیرسیف اللہ خالد، پاسبان حریت کے سربراہ عزیر احمد غزالی اورمرکزی کمانڈر کونسل عمر جاوید، غلام محمد خان، ملک محمد عبداللہ،طاہر اعجاز، شمشیر خان، محمد اصغر رسول، محمد اعظم غازی نے کی۔