متحدہ عرب امارات میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق مانگنے پر تیزاب ڈال کر قتل کردیا ۔ پبلک پراسیکیوشن نے جرم ثابت ہو جانے پر شوہر کو سزائے موت سنا دی ہے۔ ابوظہبی کی مجرمانہ عدالت نے پہلے مقتول امارتی خاتون کے خاندان سے خون بہا لینے کو کہا جس پر انہوں نے منع کر دیا اور عدالت سے درخواست کی کہ وہ انکی بیٹی کے قاتل کو کڑی سے کڑی سزا سنائے تاکہ وہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائے ۔
جس ہر عدالت نے اس شخص کو سزائے موت سنائی۔ مقتول امارتی خاتون جو کہ 6 بچوں کی ماں بھی تھی نے اپنے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست اُس وقت جمع کروائی تھی جب اسے پتہ چلا کہ اسکے شوہر نے دوسری شادی کر رکھی ہے ۔ اس کے علاوہ اس خاتون کا شوہر منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھا ۔
جس وقت خاتون نے طلاق کی درخواست جمع کراوئی اسکا شوہر پولیس کی حراست میں تھا ۔
اپنی سزا پوری کرنے کے بعد جب وہ 6 ماہ بعد گھر آیا تو اسنے آتے ہی اپنی بیوی پر تیزاب پھینک کر اسے قتل کر دیا اور موقعہ واردات سے فرار ہو گیا ۔ خاتون کے خاندان نے پولیس کو شکایت درج کرائی ، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اس امارتی شخص کو تین دن کے اندر اندر گرفتار کر لیا ۔ اب پبلک پراسیکیوشن نے اسے سزائے موت سنا دی ہے۔