وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے آزادکشمیر بھر میں ملک کے دیگرعلاقوں سے آنیوالے پرائیویٹ فلورملزکے آٹے کی فروخت پر عوامی شکایات پر فوری پابندی لگادی ہے جبکہ محکمہ خوراک فوری طور پر فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری و فعال بنا کر اشیاء ضروریہ کی فوری چیکنگ کا حکم دیا ہے تمام ضلعی مجسٹریٹ صاحبان کو حکم دیا گیاہے کہ بیرون آزادکشمیرسے آٹے کی ترسیل پر دفعہ 144 نافذ کریں