ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینبہبود آبادی کے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنا ظلم و...

بہبود آبادی کے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنا ظلم و زیادتی ہے :‌سردار اسحاق

باغ ( رپورٹر جی کے نیوز)بہبود آبادی کے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنا ظلم و زیادتی ہے آفیسران کو ماہوار تنخواہ کے ساتھ ساتھ مراعات بھی دی جاتی ہیں اور فرنیچر وغیرہ پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں چھوٹے ملازمین کو فوری تنخواہ کی ادائیگی کی جائے ان خیالات کا اظہار امیدوار ضلعی صدر ملازمین سردار اسحاق ویلفیر پینل باغ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بہبود آبادی کے دفتر میں دوران میٹنگ اس بات کا انکشاف ہوا کہ کلریکل سٹاف اور سکیل ایک تا سولہ کے ملازمین کو سال میں دو مرتبہ تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے ابھی بھی پانچ ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ کہ آفیسران کو ماہوار تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی جاتی ہیں فرنیچر ہونے کے باوجود کروڑوں کا فرنیچر خریدا جاتا ہے۔ جبکہ چھوٹے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے جو کہ ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی اور ظلم ہے اس موقع پر ملازمین ویلفیر پینل باغ کے صدارتی امیدوار سردار اسحاق خان، امیدوار ضلعی چیرمین سردار اصلاح الدین مغل ،امیدوار سینئر نائب صدر سید شفیق حسین شاہ، جنرل سیکرٹری راجہ محمد الیاس خان ،مرکزی چیرمین ایپکا آزاد کشمیر یٰسین کیانی ، نے خطاب کیا ۔ انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے اور بہبود آبادی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان ملازمین کو فی الفور تنخواہ ادا کی جائے اور فاقہ کشی کے عالم کو ختم کیا جائے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات