ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینبھٹو جنوبی ایشاء کے اعظیم لیڈر تھے:سردار سرفراز

بھٹو جنوبی ایشاء کے اعظیم لیڈر تھے:سردار سرفراز

باغ(رپورٹر جی کے نیوز)باغ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بھٹو جنوبی ایشاء کے اعظیم لیڈر تھے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی آزاد کشمیر میں پارٹی کی قیادت اگر سردار قمر الزمان خان کو دی جاتی تو وہ زیادہ فعال کردار ادا کرتے ، انہوں نے ماضی میں بھی باغ اور کشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کے جھال بچھائے میرٹ پر تقریریاں ہوں یا ترقیاتی کام سب قمر الزمان خان کے مرہون منت ہیں ،انہوں نے کہا کے باغ کے عوام سردار قمر الزمان خان کے مشکور ہیں جنہوں نے باغ میں بہترین سڑکوں کا جال بچھایا جس پر آج عوام آرام دے سفر کر رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کی آزاد ی کو بین القوامی قرار دادوں کے حل کرنے کی خواہش مند ہے اور شہید ذولفقار علی بھٹو کے فلسفے کے مطابق کشمیر پر کسی کو سودہ بازی نہیں کرنے دیں گے ۔ آزادی کشمیریوں کا حق ہے ،انہوں نے کہا کے آج باغ اور کشمیر میں برادریوں کے بت توڑنے کی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ سردار قمر الزمان خان نے اس بت اور اس برادری کی لعنت کو برسوں پہلے ختم کر دیا تھا، باغ میں تاریخ اس بات کی گواہ رہے گی کے جو ترقیاتی کام سردار قمر الزمان خان کے دور میں ہوئے وہ نہ ماضی میں ہوئے اور نہ ائندہ ہونگے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن اور میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری کی نئی مثالیں قائم کر دی ہیں ،کہیں کوئی ترقیاتی کام ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے اور الیکشن میں لوگوں سے جو وعدے کئے گئے وہ کہیں بھی پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے ووٹ تو حاصل کئے گئے مگر اس کے بعد ان کی شکل تک عوام کو نظر نہیں آئی،۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات