جموں و کشمیر سے بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے کرکٹر پرویز رسول نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ان کی شورش زدہ ریاست میں حالات بہتر نہ ہوئے تو وہ کسی اور ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے بارے میں سوچیں گے۔
پرویز رسول نے کہا کہ ”جب میں بھارتی ٹیم کیلئے منتخب ہوا، تو میں نے سوچا کہ انفراسٹرکچر میں بھی تبدیلی آئے گی۔ لیکن کچھ بھی نہیں ہوا، اس کے برعکس معاملات اور بھی بگڑ گئے۔ “
پرویز رسول نے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2014ءمیں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کیا جبکہ انٹرنیشنل ٹی 20 کیرئیر کا آغاز حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ سے کیا۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
28 سالہ پرویز رسول نے کہا کہ ”اب اگر اگلے 2 سے 3 مہینوں میں حالات بہتر نہ ہوئے تو میں کسی اور ٹیم کیساتھ کھیلنا پسند کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ حال میں بی سی سی آئی کی تعینات کی جانے والی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز اس معاملے کو دیکھے گی۔“