لائن آف کنٹرول پر کیرالہ، نکیال اور جندروٹ سیکٹر پر بھارت کی طرف سے صبح 8 بجے سے گولہ باری تاحال جاری، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، بھارتی افواج آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے، پاک فوج کی دشمن کی توپیں خاموش کرانے کے لیے بھرپور جوابی کاروائی، تفصیلات کے مطابق نکیال سیکٹر کے علاقے گھنمب میں گھاس کے زخیرے کو آگ لگ گئی ہے۔ فائرنگ نکیال، جندروٹ، اور بالاکوٹ کیرالہ سیکٹر کے علاقوں، ناون، پیر کلنجر، دھروتی، منجہ کیری، نارہ، بھوئیل، ناڑملکاں، موہڑہ، اولی، پلانی، پٹوچھی، داتوٹ، سوبن، اور گھنمب میں ابھی تک جاری ہے