اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینبھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبا رہا ہے : حاجی...

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبا رہا ہے : حاجی محمد اشرف

جموں وکشمیر موومنٹ کے سربراہ حاجی محمداشرف نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز آزادی کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہاہے ۔ریاستی دہشتگردانہ کارروائیوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کا قتل عام کررہاہے ۔تحریک آزادی جموں کشمیر کو سبوتاژ کرنے کے لیے عالمی برادری کے سامنے گمراہ کن پراپیگنڈا کرتاہے متعصب بھارتی میڈیا بھارتی فورسز کے مظالم کو چھپا کر اپنی متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران مسئلہ کشمیر کی بجائے پاناما اور اقامہ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔مہاجرین مقبوضہ کشمیر تحریک آزادی کا اولین دستہ ہیں ۔ان کی قربانیوں کی بدولت ہی آج تحریک آزادی کشمیر رواں دواں ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ مہاجرین مقبوضہ کشمیر کیمپ صدور کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں ملکر کام کرناہوگا ۔اگر کوئی دوسرا نہیں بھی کرتاتو اس کو جواز بنا کرہم یہ کام نہیں چھوڑ سکتے ۔اللہ نے جو استطاعت دی ہے اس کے مطابق اپنا فرض ضرور ادا کریں کیوں کہ اللہ نے یہ نہیں پوچھنا کہ تم نے آزادی دلائی تھی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہونا ہے کہ اپنے مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کے لیے نکلے تھے یا نہیں ۔انکی آزادی کے لیے کام کیا تھا یا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ عشرہ یکجہتی جموں کشمیر منانے کا مقصد یہ ہے کہ مظلوموں کی آوازکو منظم اور موثرانداز میں دنیا تک پہنچایا جائے ۔پاکستانی میڈیا کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ آزادی کشمیر کے لیے اٹھنے والی ہر آواز قومی مفاد کے تحت مضبوط بنا کر پیش کرے ۔ایک طرف ہندوستان کا میڈیا ہے جو بھارتی مظالم پر مسلسل پردہ پوشی کیے ہوئے اور الٹا مظلوم کشمیریوں کو ہی دہشتگردقراردیتا​ہے بھارتی متعصب میڈیا کوجواب دینا ہمارے میڈیاکی ذمہ داری ہے ۔پوری قوم ان سے مثبت کرداراداکرنے کی امید کرتی ہے ۔یکجہتی جموں کشمیر کے سلسلہ میں 4فروری بروز اتوار دن 11.30بجے بینک روڈ پر ایک عظیم الشان آزادی کشمیر کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں ملک کی نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ مذہبی ،سیاسی،وعسکری جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات