اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینبھارت نے کنٹرول لائن کا محاذ پھر گرم کر دیا۔ بھمبر...

بھارت نے کنٹرول لائن کا محاذ پھر گرم کر دیا۔ بھمبر سیکٹر میں دشمن کی بلااشتعال فائرنگ سے تین فوجی جوان شہید

پاک فوج نےبھرپور کارروائی سے کئی بھارتی فوجی جہنم واصل کر دیئے۔ آج ایسے وقت میں جب قوم لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سوگ منارہی تھی دشمن نے ملک کی سرحد پر دھاوا بول دیا، جنگی جنون میں مبتلابھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بزدلانہ وار کرکے پاک فوج کے تین جوانوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے تھوب سیکٹر کے قریب بھمبر میں بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر شامل اور سپاہی امام بخش شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ تھوڑ جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں، بارڈر کے اس پار بھی ہلاکتوں کی اطلاع بھی موصول ہو ئی ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات