ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینبھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑیگا، ...

بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑیگا، کمانڈر ابو حمزہ

مظفرآباد( جی کے نیوز ویب ڈیسک ) تحریک المجاہدین کے کمانڈر ابو حمزہ نے کہا ہے کہ ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک یرغمال نہیں رکھ سکتا، کشمیری عوام بھارت کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔نریندر مودی یاد رکھے 2017 مقبوضہ کشمیر اور خالصتان کی آزادی کا سال ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر ابو حمزہ کا کہنا تھا کہ پلوامہ اور شوپیاں میں بھارتی فوج کو سبق سکھا دیا ہے اس سے بھی زیادہ سبق سکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے نشانے پر بھارت کا ہر فوجی ہے اور اگر اُس نے مقبوضہ کشمیر میں کسی جگہ بھی جارحیت کی کوشش کی تو اس کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرنے سے بھی گریز نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت جتنی بھی بڑے اس سے کشمیری قوم خائف ہونے والے نہیں۔ چدم برم کو سمجھ آگئی ہے کہ کشمیرکشمیریوں کا ہے مودی کو سمجھ نہیں آئی تو اسے بھی سمجھانے کا طریقہ ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے پیلٹ اور بلٹ کا پتھروں سے مقابلہ کیا ہے اور آج بھی بھارتی فوج کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں، بھارت کے درندہ صفت فوج کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بندکردے، کشمیر کا ہر نوجوان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے آج بھی ہندوستان کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے نوجوان جام شہادت نوش کررہے ہیں اور بھارت کو چیلنج دے رہے ہیں کہ اگر اُس نے مقبوضہ وادی سے فوج نہ نکالی تو خود بھی ٹکڑے ٹکڑے ہونے کیلئے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی یاد رکھے وہ نہتے کشمیریوں پر اپنی فوج کے ذریعے بندوق کا آزادنہ استعمال کررہا ہے اور یہی کشمیری اُسے وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کسی چپے پر کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نریندر مودی نے دورہ مقبوضہ کشمیر کا پروگرام بنا ہی لیا ہے تو یاد رکھے ہم اُس کے ہر پروگرام کو خاک میں ملانے کیلئے کمر بستہ ہیں اُسے اور اُس کی فوج کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مودی نے گجرات میں جو مسلمانوں کا قتل عام کیا، آج کشمیر کے اندر وہی تاریخ دہرائی جارہی ہے عالمی دنیا اگر بھارتی مظالم پر تماشائی بنی رہے گی تو کشمیری تماشا نہیں بلکہ اس کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کشمیری قوم سے اپیل کی ہے کہ پاکستان اس جنگ میں ہمارا ساتھ دے یا نہ دے کشمیریوں نے آزادی کی جنگ خود لڑنی ہے اور کشمیری قوم کا جذبہ مجاہدین کے حوصلو ں کو مضبوط سے مضبوط تر کررہا ہے انشاء اللہ ہندوستان کے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب آچکا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات