اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ تریندنیابھارتی فوج کی کمزوریاں سامنے لانے والے اہلکار کی لاش برآمد

بھارتی فوج کی کمزوریاں سامنے لانے والے اہلکار کی لاش برآمد

گذشتہ کچھ عرصے میں بھارتی فوجی اہلکاروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں جن میں بھارتی اہلکاروں نے بھارتی فوج میں بے قاعدگیوں اور اہلکاروں کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کی شکایات کیں۔ ان ویڈیوز کے سامنے آتے ہی بھارتی فوج کا پول کھُل کر سامنے آ گیا تاہم اب ان میں سے ایک بھارتی فوجی کی لاش اس کے اپنے ہی بیرک سے برآمد ہوئی۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی اہلکار میتھیو دی لالی کنٹونمنٹ میں تعینات تھا جو کہ ہفتے ہی سے چھٹیاں کر رہا تھا، ڈھونڈے جانے پر میتھیو کی لاش اس کے بیرک سے برآمد ہوئی۔ میتھیو کی لاش برآمد ہونے پر بھارتی آرمی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میتھیو کی لاش تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا میتھیو نے خود کُشی کی یا یہ قتل کا واقعہ ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج میں میتھیو کی ہلکات کے بعد کافی تشویش پائی جاتی ہے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات