بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخباربھارتی فوج نے کشمیری شہداء کی لاشیں غائب کردیں

بھارتی فوج نے کشمیری شہداء کی لاشیں غائب کردیں

بھارتی فوج نے حاجن میں شہید ہونے والے دو عسکریت پسندوں کی لاشیں مقامی لوگوں کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور پولیس نے چند مقامی لوگوں کے ہمراہ حاجن سے دور ایک علاقے میں لاشیں سپرد خاک کر دیں۔

کو لنگیٹ کے کرالہ گنڈ سے 3کلو میٹر دور حاجن میں جھڑپ کے دوران مارے گئے نوجوانوں کی شناخت ابو داردا اور ابو معاویہ کے بطور ہوئی ان شہدا کو پولیس نے نوگام علاقے میں چند لوگو ں کی موجود گی میں خود سپرد خاک کیا۔بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت پر حاجن میں مکمل ہڑتال کی گئی دن بھر حاجن میں ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔ہندوارہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں شہدا کی شناخت کے بعد انہیں نوگام علاقے میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ لنگیٹ اور کرالہ گنڈ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ۔

اس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان دن بھر جھڑپو ں کا سلسلہ جاری رہا ۔۔ادھر حاجن کرالہ گنڈ میں لوگو ں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جبکہ کرالہ گنڈ اور لنگیٹ میںمکمل ہڑتال رہی جس دوران نوجوانو ں نے ہندوارہ بارہمولہ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیو ں کی نقل و حمل مسدود کر دی تاہم دو نو ں قصبو ں میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔لوگو ں نے احتجاجی مظاہرے کئے جس کے دوران فورسز اور مشتعل لوگو ں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا اور اس دورن مظاہرین کو منتشر کر نے کے لئے فورسز نے شلنگ۔ حاجن میں مکمل ہڑتال کی گئی جس کے دوران اکا دکا پتھرائو کے واقعات بھی پیش آئے۔اس دوران کئی مقامات پر مارے گئے شہدا کی یاد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔دن بھر حاجن میں ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات