راجہ ابرار احمد خان سے
لائن اف کنٹرول پر انڈین ارمی کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے لائن اف کنٹرول کے دونوں بسنے والے کشمیری مشکلات کا شکار ہیں ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم مومنٹ سعودی عرب کے رہنماوں سردار اشتیاق اتش،ایم بی وقاص،اعجاز اعوان،راجہ یونس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ان رہنماوں کا مذید کہنا تھا کہ لائن اف کنٹرول پر فائرنگ انڈین آرمی کی کھلی دہشت گردی ہے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی ایک مجرمانہ فعل ہے اور نام نہاد آزاد کشمیر کی حکومت کو چاہیے کہ متاثرین کی خصوصی امداد کا بندوبست کرے اور ان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے ان رہنماوں نے عالمی اداروں پر زور دیا کے وہ بھارت اور پاکستان کو پابندکریں کے لائن اف کنٹرول پر فائرنگ بند کریں اور کشمیریوں کو امن سے جینے دیا جائے اور 70سالوں سے جو کشمیریوں کا بے گناہ خون بہایا جارہا ہے اس کو بند کیا جائے کشمیری اپنی آزادی کے لیے ہزاورں سال تک لڑتے رہیں گے ہماری منزل کشمیرایک آزاد اسلامی ریاست ہے اور اس کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔۔۔