پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 سے انتخاب لڑیں گے، نئی حلقہ بندی کے تحت لاڑکانہ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 ہوگی، بلاول بھٹوزرداری کی قومی اسمبلی کی نشست میں لاڑکانہ شہر، تحصیل رتودیرو اور عاقل سرکل کے علاقے شامل ہونگے۔لاڑکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر یوسی عہدیداران اور شہر کے شیخ زید کالونی میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے
نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ سے ریکارڈ ووٹوں سے منتخب کرائینگے، 2018 کے اتنخابات بلاول بھٹو کے پہلے اور مخالفین کے آخری انتخابات ہونگے