بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو اُس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں. فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنے حُسن اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں
لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکاراؤں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کریتی سینن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا.
جب اُنہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں.
بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن’’ پھنس‘‘ گئیں
مقالات ذات صلة