آزاد کشمیر و ویمن یونیورسٹی کے لئے درکار جگہ لوگوں کے علاوہ منگ بجری میں قائم آرمی کیمپ کو خالی کروا کر حاصل کی جائے. یونیورسٹی کے لیے ہزاروں کنال جگہ درکار ہے جو کہ زیادہ تر آرمی کے پاس ہے.
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دمام یونٹ کے صدر راجہ ضیارف نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ اگر آرمی کیمپ کو تبدیل کیے بغیر خواتین کے لیے یونیورسٹی بنائی گئی تو پھر بعد ازاں بے شمار معاملات جنم لے سکتے ہیں لہذا میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے گزارش کرتا ہوں کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور یونیورسٹی کی تعمیر سے قبل ہی آرمی کیمپ کو ہاڑی گہیل اور منگ بجری سے تبدیل کیا جائے.