باغ ( رپورٹر جی کے نیوز)تھب پنیالی زیر تعمیر روڈ پر نکی کیر کے علاقے میں ٹھیکیدار کا حفاظتی دیوار لگانے سے انکار۔ مکانات اور قبرستان کو روڈ کی کٹائی سے شدید خطرہ۔بااثر لوگوں کی دیوار تو بنائی جارہی ہین لیکن قبرستان اور خطرے والے مکانات کی حفاظتی دیوار لگانے کے لیئے محکمہ کے پاس فنڈ نہیں ۔تفصیلات کے مطابق تھب پنیالی روڈ جو کے زیر تعمیر ہے میں اُس علاقہ جو نکی کیر کا ہے میں متعدد مکانات اور قبرستان کا علاقہ جو سڑک کی کٹائی کی وجہ سے شدید خطرہ میں ہے کی حفاظتی دیوار نہیں لگائی جارہی جس پر عوام علاقہ نے ٹھیکیدار سے بات کی تو وہ یہ کہ کر انکار ہو گیا کے فنڈ نہیں اس وجہ سے میں دیوار نہیں لگا سکتا جبکہ دوسری طرف کچھ با اثر لوگوں کے مکانات جہاں اتنا خطرہ بھی نہیں وہاں دیوار لگائی جا رہی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ دو ایسے قبرستان ہیں جہاں پہ اگر حفاظتی دیوار نہیں لگائی گئی تو آنے والی بارشوں میں قبرستان اور مکانات کو شدید خطرہ ہے عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر تعمیرات عامہ ، چیف سیکرٹری ، ضلعی انتظامیہ مہتمم شاہرات ، ایس ڈی او شاہرات، سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فورا حفاظتی دیوار لگا کر قبرستان اور دیگر مکانات کو کسی بڑھے نقصان سے بچایا جائے۔ اس وقت تک ٹھکیدار کو پابند کیا جائے کہ وہ قبرستان اور خطرہ والے مکانات کہ آگے کٹائی اور کام بند کرئے تا کہ کسی بھی وقت بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ نکی کیر و متاثرین تھب پنیالی روڈ کے وفد جن میں شامل مولانا ایاز محمود، راجہ لقمان ، راجہ عبدالغفور، راجہ عزیزاللہ، راجہ زاکر اللہ، راجہ عبد الحلیم، راجہ اورنگزیب،راجہ نثار، راجہ طارق، راجہ عبد الحفیظو دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔باغ