منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینباغ ویمن یونیورسٹی ایک پھل دار درخت ہے :‌وی سی باغ ویمن...

باغ ویمن یونیورسٹی ایک پھل دار درخت ہے :‌وی سی باغ ویمن یونیورسٹی

وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر محمد حلیم نے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی پھل دار درخت ہے جو بلا تخصیص سایہ دے رہا ہے ، ویمن یونیورسٹی کے کیمپس جلد سارے آزا دکشمیر میں کھلیں گے ، جس کا ہیڈ کوارٹر باغ ہو گا ، ہائر ایجوکیشن کی 21میں سے 18سکالر شپس ویمن یونیورسٹی باغ نے حاصل کی ہیں یونیورسٹی اتنی پھیلے گی کہ اسکے 100ڈیپارٹمنٹس کھلیں گے ، جلد ہی یونیورسٹی اپنی ٹرانسپورٹ بھی شروع کر رہی ہے جس سے بچیوں کے والدین کو فائدہ ہو گا ، اچھے کام کو سب کو سپورٹ کرنا چاہیے پریس کلب باغ نے جنرل کونسل سے خطاب اور عمرہ کی قرعہ اندازی کا موقع دیا ہے جو میرے لیے اعزاز ہے ویمن یونیورسٹی کی اراضی کے حوالے سے سب کو مل کر کردار اد اکرنا ہوگا ، اس وقت بچیوں کی طرف سے ہمیں زیادہ رسپانس مل رہا ہے اور سارے آزاد کشمیر سے طالبات یہاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ، حکومت پاکستان بچیوں کے فیسیں بھی ادا کر رہی ہے ،باغ کے میڈیا کا تعاون لیں گے ، صدر پریس کلب نے یونیورسٹی کے اراضی کے حصول کے لیے جس تعاون کا یقین دلایا ہے اس پر انکے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب باغ راجہ عبد الحفیظ کی خصوصی دعوت پر پریس کلب باغ کی جنرل کونسل اور عمرہ قرعہ اندازی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صدر پریس کلب راجہ عبد الحفیظ ، صدر آزادکشمیر یونین آف جرنلسٹس و سابق صدر پریس کلب سردار طاہراحمد عباسی ، سابق صدور کلب پرویز الحسن ،راجہ اشرف ، زاہد گیلانی ، سردار اشتیاق ،جنرل سیکرٹر ی محمود راتھر ،سینئر نائب صدر سرفراز مغل ،ظہیر الحسن ،سیف اللہ شوکت ، سردار ارشاد ، راجہ رزاق ،اظہر عباسی ،پرویز مغل ، انعام عزیز ، اکمل عارف، اعجاز مغل ،سردار عارف ، شوکت تیمور ،شوکت حسین ،عبد الغفور غفاری ،زاہد مغل ، چوہدری ادریس ،ادریس منہاس ،عرفان عباسی ،فریاد کاظمی ،پرویز تبسم ،خرم پرویز،یوسف کشمیری ،یوسف مغل ، خورشید کیانی ،عمران گیلانی ،اقبال جنجوعہ ،طاہر شاہ ،راجہ محمود،اجمل گردیزی اور دیگر نے خطاب کیا ۔وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باغ کے لوگ زبردست اخلاق کی مالک ہے اسے میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں انسان خطا کا پتلا ہے کمی بیشی کا امکان ہر وقت رہتا ہے مگر میرا عہد ہے میں جا معہ خواتین کو اپنے پاوں پر کھڑا کر کہ باغ سے جاوں گا میں نے جب اس یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننے کا چیلنج قبول کیا تو آج چار سال سے اللہ تعالیٰ نے مجھے بیمار بھی نہیں کیا اور دن رات کر کہ اپنے چھوٹے سے سٹاف کے ساتھ میں نے یونیورسٹی کو فعال کیاہے اور مسقبل قریب میں ویمن یونی ورسٹی باغ ایک مثالی ادارے کے نام پر پورے آزاد کشمیر میں جانی اور پہچانی جاے گی اس کے لیے پریس کلب باغ میری حوصلہ افزائی کرے اور جائز اصلاح کرے انہوں نے کہا کہ باغ سے اگست سے پہلے 21 لوگ پی ایچ ڈی کرنے جائیں گے یہ بھی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے باغ کے تمام مکاتب فکر کے لوگ میرے لیے قابل احترام ہیں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک اپنی پوری یونیورسٹی ٹیم کو لے کر میدان عمل میں ہوں اور بفضل تعالیٰ اس ویمن یونیورسٹی باغ کو خوبصورت ادارہ بنا کر آپ لوگوں کی خوبصورت یادیں لیے باغ کو خیر باد کہوں گا۔صدر پریس کلب راجہ عبد الحفیظ نے اپنے خطاب میں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر حلیم کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کو چار سال کے مختصر عرصہ میں ادارے کے طور پر کھڑے کرنے کا کریڈٹ وائس چانسلر کو جاتا ہے ،پریس کلب باغ انکی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے ، ویمن یونیورسٹی کی اراضی کے معاملہ کو یکسو کرنے کے لیے پریس کلب جلد باغ کی ساری سیاسی قیادت کو ایک میز پر جمع کریگا ،مثبت اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے ،تقریب کے آخر میں عمرہ کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ،قرعہ اندازای وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر حلیم نے کی جبکہ انکی معاونت PROیونیورسٹی سردار عمران بشیر نے کی ،جس میں پریس کلب باغ کے سیکرٹری اطلاعات اجمل گردیزی کے نام قرعہ نکلا جس پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر حلیم اور پریس کلب انتظامیہ نے انہیں مبارکباد پیش کی۔صدر پریس کلب راجہ عبد الحفیظ نے کہا کہ جنرل کونسل نے آئینی ترامیم کی منظوری دی ہے اور پریس کلب کے آئین پر مکمل عملدرآمد کروایا جائیگا ، کوئی ممبر آئین سے بالا نہیں ہے،کلب کا کوئی بھی رکن کسی دوسرے رکن کیخلاف نازیبہ الفاظ یا سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تذحیک نہیں کریگا،جس بھی ممبر کا اپنے ادارے سے اور صحافتی عمل 6ماہ ساقط رہے گا کلب کے آئین کے تحت اسکی رکنیت از خود ختم ہو جائیگی ،پریس کلب اعزازی رکنیت بھی دے رہا ہے اس کے علاوہ ایسے ورکنگ جرنلسٹس جن کا صحافتی تجربہ پریس کلب کے آئین کے تحت 5سال نہیں ہے انہیں اعزازی رکنیت دینے کا اعلان کرتا ہوں ،پریس کلب باغ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی سیاسی ،مذہبی جماعت ،تاجرو شہری تنظیموں ،ٹریڈ یونین کے عہدیداران پریس کلب کے ممبر نہیں بن سکتے اگر کوئی ممبر کسی بھی سیاسی ،مذہبی جماعت یا ٹریڈ یونین کا عہدیدار ہے تو وہ اس سے استعفیٰ دے دے نہیں تو آئین کے تحت اسکی رکنیت ختم کر دی جائیگی ،غیر فعال ممبران کو 8مارچ تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ اپنی فعالیت اور اخبار میں شائع ہونیوالی خبروں کا ریکارڈ جمع کروائیں۔پریس کلب کے تمام ممبران کی رکنیت کی تجدید کا فیصلہ کیا گیا ہے ، صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات