باغ طاہر نزیر سے
باغ میں ٹمبر مافیا کا راج دن بدن ترقی کی راہوں کی طرف گامزن متعلقہ حکام لسی پی کر سو گئے تفصیلات کے مطابق باغ سدھن گلی اور ملحقہ علاقوں میں ٹمبر مافیا نے راج دن بدن عروج کی طرف جا رہا ہے جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ معمول بن گیا متعلقہ حکام کی طرف سے مکمل بے حسی دیکھنے کو مل رہی ہے واضح رہے باغ میں چیڑ بیاڑ اور دیار جیسی قیمتی لکڑی پائی جاتی ہے جس کا بے دریغ کٹاؤ معمول سے جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں یاد رہے جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ سے کشمیر کا حسن بھی برباد ہو رہا ہے اور موسمی تبدیلیوں پہ بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں عوام علاقہ نے سخت غم و غصے میں حکام بالا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور تمام لکڑ سمگلروں کو گرفتار کر کہ انجام عبرت دیا جائے اور کشمیر کے حسن کو تباہی سے بچایا جائے