باغ ( رپورٹر جی کے نیوز)باغ محکمہ برقیات بے تاج بن گیا وسطی باغ کے نواحی گاؤں نکی کیر 4 ماہ سے بجلی سے محروم تاحال سنوائی نہ ہو سکی اور 4ماہ سے بجلی بند ہونے کی صورت میں بھی بل کی ادائیگی کررہیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ارشد عباسی، محمد اعظم، انتخاب آزاد ،محمد نذیر خان،عبد القدیر خان و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کیا۔ انھوں نے کہا 4 گھروں کی بجلی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پورے علاقے کی بجلی کٹی ہوئی ہے جو سراسر غیر قانونی ہے ہم اس کی پر زرو مزمت کرتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم SDO صاحب کے پاس گئے اور اپنی شکایات نوٹ کرؤائی جس پر موصوف نے فی الفور بجلی بھالی کے احکامات لائن سپرئینڈنٹ کو جاری کئے اور لائن سپرئینڈٹ نے لائن میں کو لیکن لائن میں کسی کی سنتا ہی نہیں ابھی تک کنکشن بھال نہیں کئے اور روزانہ لوگوں کو ٹال مٹول کرتا ہے متعلقہ حکام فورا نوٹس لیں اور ہمارہ بجلہ فورا بحال کرؤائی جائے کیونکہ ہم بل کی ادائیگی کے باوجود اندھیرے میں بیٹھنے پہ مجبور ہیں ۔ جو لوگ بل جمع نہیں کرواتے ان کی پی وی سی کاٹی جائے اور باقی لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔بلاوجہ ایسے صارف کو تنگ کرنا جو بل بھی جمع کروائے بغیر نوٹس کے اس بجلی کاٹ دینا نا انصافی اور جرم ہے ہم اس کی مزمت کرتے ہیں۔