باغ طاہر نذیر سے
باغ کے تاجر حبیب الرحمن کے دن دھاڑے اغواہونےاور3 ہفتےگزرنےکےباوجود بازیاب نہ ہونے پر انجمن تاجران باغ نے احتجاجی مظاہرہ اور شٹر ڈاؤن کیا مظاہرین بازیاب کرو ، بازیاب کرو حبیب الرحمن کو بازیاب کرو کے نعرے لگا رہے تھے.
تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مظاہرین زمان چوک پر جمع ہو گئے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر حافظ طارق نے کہا کہ ہمارا یہ مظاہرہ پر امن ہے ،آج صرف باغ میں ہو رہا ہے کل تک ریاست بھر میں یہ مظاہرہ پھیل سکتا ہے ہمارے تاجر حبیب الرحمن کو راولپنڈی سے جو اپنی والدہ کو آپریشن کے لیے لے گیا تھا، دن دھاڑے کمر شل مارکیٹ سے اغوا کر کے لے گئے ہیں ، جس پر ان کے ورثاء تمام تر کوششوں کے باوجود اُس کا پتہ یا اسکا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئے اس سے قبل بھی ہم نے پریس کانفرنسوں کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ حبیب الرحمن کو بازیاب کروایا جائے لیکن 24دن گزرنے کے باوجود اُسکا کوئی پتہ نہیں چل سکا ، انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اسے واگزار نہ کروایا گیا تو ہم یہ احتجاج ریاست بھر میں پھیلائیں گے