تفصیل کے مطابق محمد امروز خان جن کا تعلق تھب باغ آزاد کشمیر سے تھا وہ اس دُنیا فانی سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں ۔محمد امروزشارجہ سہارا مرکز کے بیک سائیڈ پر واقع دانش ریسٹورینٹ میں ملازمت کرتے تھے تین دن قبل اپنے ہی ہوٹل کے ایک ملازم سے معمولی تلغ کلامی ہوئی جس پر دوسرے ملازم نے امروز پر چھری کا وار کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا تھا ۔
ہوٹل عملے نے زخمی کو فوری قریبی ہسپتال میں پہنچایا مگر دوران اپریشن ہی محمد امروز جاں کی بازی ہار گیا قاتل گرفتار ہے اور مرحوم محمد امروز کی ڈیڈ باڈی فارنزیک لیب الواسط شارجہ میں موجود ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ مقتول کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ امین