منگل, مارچ 21, 2023
الرئيسيةتازہ ترینباغ ،پریس کلب باغ کے سابق جنرل سیکرٹری گل نثار پرحملہ اور...

باغ ،پریس کلب باغ کے سابق جنرل سیکرٹری گل نثار پرحملہ اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا

باغ ،پریس کلب باغ کے سابق جنرل سیکرٹری گل نثار پرحملہ اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے صدر پریس کلب راجہ عبد الحفیظ نے پریس کلب باغ کی 3رکنی کمیٹی قائم کی جس میں سید افراز گردیزی ،سردار اکمل عارف ،محمود راتھر شامل تھے ،کمیٹی نے گزشتہ روز SSPباغ جمیل احمد جمیل سے ملاقات کی ،جس میں PDSPہدایت اللہ راٹھور اور SHOباغ راجہ پرویز حمید بھی موجود تھے۔ملاقات میں SPباغ نے صحافی پر تشدد کرنے والے نامزد پولیس اہلکار ذہین کے معطلی کے احکامات جاری کیے ،جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میڈیا مسائل کی نشاندہی کے لیے پولیس کا معاون ہوتا ہے جو واقعہ رونماء ہوا وہ افسوس ناک ہے ،میڈیا اور پولیس مل کر امن عامہ کی بحالی اور معاشرے کی بہتری کے لیے زیادہ مثبت اور جاندار کردار ادا کر سکتے ہیں ،کمیٹی کے ممبران نے پولیس کی کارروائی پر ا طمینان کا اظہار کیا۔جس کے بعد خوش اسلوبی سے پولیس اور میڈیا کے درمیان معاملات طے پا گئے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات